بھوپال، 22اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے پننا ضلع میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں دورے کے دوران دو سکیورٹی کی طرف سے انہیں اٹھاکر بہتے پانی کو پار کرانے کی تصویر؛ ان کی تیکھی تنقید اور رسوائی کا سبب بن رہی ہے،اس کے ساتھ ہی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا کہ اس سے چوہان کی جاگیردارانہ سوچ کا پتہ چلتا ہے۔وزیر اعلی چوہان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد ریاست کے تعلقات عامہ کے شعبہ کی طرف سے کل جاری کی گئی تصویر، جس میں دو سیکورٹی چوہان کا اٹھاکر پانی سے بہتا نالہ پار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، سوشل میڈیا میں وائرل ہو گیا،اس کے بعد عوامی تعلقات محکمہ کی طرف سے اس تصویر کو ہٹا لیا گیا۔مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر ارون یادو نے کہا کہ چوہان کی یہ تصویر سستی مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش تھی لیکن یہ انہیں پر الٹا پڑالیکن وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری ایس کے مشرا نے کہا کہ وزیر اعلی کو زیڈسیکورٹی حاصل ہے اور سیکورٹی نالہ پار کرنے کے دوران ہاتھوں میں اٹھا کر اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ سیلاب پانی میں انہیں کسی نقصاندہ جاندار سے خطرہ نہ ہو۔یادو نے کہا کہ ریاست کے پاس ضلع اور دیگر علاقوں میں سیلاب متاثرین کو راحت پہنچانے کے بجائے وزیر اعلی خود سکیورٹی کیلئے پریشانی بن گئے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کی تصویر سے چوہان سستی مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس تصویر سے وزیر اعلی کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا اور اب لوگ انہیں اچھی طرح سے جان گئے ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ چوہان کی جاگیردارانہ سوچ کو ظاہر کرتا ہے اس لیے ہم ان کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر سماجی کارکن اجے دوبے نے سکیورٹی کے ذریعہ نالہ پار کرنے کے دوران وزیر اعلی کو اٹھانے کی تصویر کو ’’میں بادشاہ ہوں ‘‘عنوان دیا ہے۔دوبے نے طنز کرتے ہوئے آگے لکھا کہ تصویر سے بادشاہ-مہاراجاؤں کا زمانہ یاد آ گیا۔